25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے،پرویزخٹک

image

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

2018 الیکشن میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔  پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے وکہاکہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US