الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا

image

الیکشن کمیشن نے انوکھا اقدام اختیار کرتے ہوئے کراچی میں محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار محمد اشرف کی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں ڈیوٹی لگا دی۔

الیکشن کمیشن نے پچاس حلقوں کے نتائج  کی بروقت ترسیل کے لیے ”سیٹلائٹ سسٹم” نصب کر دیا

کالج سویپر پرویز مسیح کو خورشید گورنمنٹ گرلز کالج میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔

آفس کلینر محمد حبیب کو گورنمنٹ سپیریئر کالج میں تعینات کر دیا، دو لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US