راولپنڈی ۔6فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف 11 کارروائیوں کے دوران 724 کلو گرام منشیات برآمد کرکے9 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر سے 746 گرام چرس برآمدکی گئی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے 91 ہیروئن بھرے کیپسول برآمدکئے گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر چین جانے والے دو مسافروں سے 159 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔سیال ایئر کارگو آفس سیا لکوٹ میں پارسل سے 500 گرام آئس برآمدکی گئی۔نوکنڈی چاغی سے 295 کلو افیون اور 7 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ،اورکزئی سے 97 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔بشارت روڈ پشاور سے 120 کلوگرام چرس اور 72 کلو گرام افیون برآمد کرکےملزم گرفتارکیا گیا۔لکپاس ٹول پلازہ کوئٹہ کے قریب 2 ملزمان سے 65 کلوگرام چرس اور 8 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔چکری ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب 27کلوگرام چرس اور 26 کلوگرام ممنوعہ مواد برآمدکیا گیا ۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد سے دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان سے 6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
*