یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہاکی، فٹ بال اور تھروبال کھیلوں کے مقابلے

image

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ مقابلوں کے اختتام پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی چوہدری سعید اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرچوہدری محمد اشرف اور پاکستان سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویراحمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ان مقابلوں میں ہاکی، فٹ بال اور تھروبال کے مقابلے شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں بھی موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US