پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کر دی

image

پی ٹی آئی نے انتخابی نشان واپس لینے کے لئے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پی ٹی آئی سے بلا چھن گیا

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے، سپریم کورٹ نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لے کر اختیارات سے تجاوز کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US