راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

image
پچھلے برس نو مئی کو لاہور میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور بعض دیگر افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت میں ملزموں کے جیل ٹرائل کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے اگلی سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج ہیں۔خیال رہے پچھلے برس نو مئی کو سابق وزیراعطم عمران خان اور اس وقت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پرتشدد احتجاج سامنے آیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے جن میں متذکرہ بالا دونوں واقعات کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

اس وقت بھی پی ٹی آئی کے کچھ کارکن جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں مقدمات کا سامنا کرنا رہے جبکہ کچھ جیل میں بھی ہیں، اسی طرح ایسے مقدمات میں مطلوب متعدد رہنما اور کارکن مفرور بھی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US