ہنگو پولیس پرامن انتخابات کےانعقاد کے لئے پرعزم ہے،ڈی پی او نثار احمد خان

image

ہنگو پولیس پرامن انتخابات کےانعقاد کے لئے پرعزم ہے،ڈی پی او نثار احمد خان

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ہنگو نثار احمد خان نے کہا ہے کہ ہنگو پولیس پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈگری کالج ہنگو میں انتخابات کےحوالے سے پولنگ میٹریل پر تعینات پولیس اور فرنٹیئر کنسٹبلری کے جوانوں کی سیکورٹی کاجائزہ لینےکے موقع پر کیا ۔ترجمان ہنگو پولیس کے مطابق ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان نے ڈگری کالج کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او سٹی کو الیکشن کے سامان کی حفاظت، امن وعامہ اور فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق اقدمات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او ہنگو نے مزید کہاکہ ہنگو پولیس مکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے پر امن انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے، پولیس کیلئے تمام امیدواریکساں اہمیت کے حامل ہے،الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،دوران الیکشن پولیس کے ساتھ ساتھ فرینٹر کانسٹیبلری کے جوان بھی ڈیوٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ڈی پی او ہنگو نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ دوران الیکشن امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US