عام انتخابات ، فیصل آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

image

فیصل آباد۔ 06 فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرفیصل آباد میں عام انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے سکیورٹی کےفول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔

قانون نافذ کرنےوالے دیگر اداروں کے اہلکار بھی ان کی معاونت کےلئے بالعموم جبکہ حساس پولنگ سٹیشنزپر بالخصوص تعینات کئے جائیں گے نیز مسلسل گشت و پٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اسی طرح پولیس و ریزرو فورس کی بھاری نفری سٹینڈ بائی رکھی جا ئے گی تاکہ کسی بھی جگہ پر بوقت ضرورت فوری ریزرو نفری کو بھجوایا جاسکے۔دریں اثناسی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر)محمد علی ضیا کی ہدایت پرعام انتخابات کی سکیورٹی کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کوبرقرار رکھنے اور پولیس فورس کو ہائی الرٹ رکھنے کےلئے ضلعی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا،

جس کی قیادت ایس پی لائل پور ڈویژن،ایس پی اقبال ڈویژن،ایس پی مدینہ ڈویژن،ایس پی جڑانوالہ ڈویژن اورایس پی صدر ڈویژن نے کی ،جن کے ہمراہ سرکل ایس ڈی پی او ز،ایس ایچ اوز، ضلعی پولیس، ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں بھی فلیگ مارچ میں شریک تھیں۔لائل پور، اقبال،مدینہ ڈویژن میں فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتاہواپولیس لائن واپس پہنچ کراختتام پذیر ہوا،جبکہ جڑانوالہ اورصدر ڈویژن میں فلیگ مارچ ایس پی دفترسے شروع ہوا جو مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا ایس پی آفس واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھناتھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US