بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایف آئی اے نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی طرف سے 2 فروری کو جاری کئے گئے نوٹس معطل کرکے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے ،رخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو انکوائری سے متعلق شواہد بھی پیش کرنے کا حکم دے۔
عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے ، ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ، علیمہ خان
قبل ازیں علیمہ خان وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں اور درخواست دائر کرنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم، انسداد دہشتگردی ونگ نے علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے۔