ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا ، کہیں اور کیا چلتا ہو گا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہو جائیگا ، سندھ ہائیکورٹ

image

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں بلا تعطل انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جاری رکھنے کے حکم امتناع کو برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس دوران عدالت نے انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کیا۔

سندھ ہائیکورٹ کا فیس بُک، یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہو گا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہو جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بلا تعطل بحال رکھنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ایس 110 سے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ جبران ناصر نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US