دنیا کی کوئی طاقت صاف شفاف انتخابات سے نہیں روک سکتی، نگران وزیر داخلہ

image

نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران ہمیں خطرہ صرف ان عناصر سے ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے کے اندر الیکشن کاانعقاد ہونے جارہا ہے، پوری کوشش ہوگی کہ پُرامن انتخابات ہوں۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے پُرامن انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، ووٹ دینا آپ کا حق ہے،آزادی سے ووٹ دیں۔

الیکشن 2024: وقت کم مقابلہ سخت، انتخابی مہم کا آج آخری روز

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان واقعات پر افسوس ہے، باجوڑ واقعے پر حیران تھے کہ یہ کیوں ہوا؟ الیکشن کے دوران کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے انتخابات میں 666 افراد کی جانیں گئی تھیں، اس مرتبہ ایسا الیکشن دیں گے جس میں کسی کی جان و مال کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ دنیا کی کوئی طاقت صاف شفاف انتخابات سے نہیں روک سکتی.


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US