عام انتخابات کے دوران اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری

image

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزارت صحت نے عام انتخابات 2024 کے دوران اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وزارت صحت نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ۔ اسلام آباد کے دیہی ہیلتھ سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور بنیادی صحت کے مراکز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اندر تمام ہسپتالوں کو7 فروری سے 9 فروری تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US