رات 12 بجے کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی، اعلامیہ الیکشن کمیشن

image

کراچی۔ 06 فروری (اے پی پی):منگل کی رات 12 بجے کے بعد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے  عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے  والے  صوبہ سندھ کے  تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشنز ایکٹ 2017  کی شق نمبر 182 پر مرکوز کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے، آج 6 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی  کسی سیاسی سرگرمی  میں شرکت بھی ممنوع ہے۔

لہٰذا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف  سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US