قصور، 8فروری کو الیکشن 2024 کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں پولیس کا پاک آرمی کیساتھ ملکر فلیگ مارچ

image

قصور۔ 06 فروری (اے پی پی):قصورمیں 8فروری کو منعقد ہونے والے الیکشن 2024 کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں پولیس کا پاک آرمی کیساتھ ملکر ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیاگیا۔

فلیگ مارچ شہر قصور، کوٹرادھاکشن، الہ آباد، چونیاں، پتوکی اور پھولنگر کے علاقوں میں کیا گیا۔شہر قصور میں فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹی گیشن شاہد احمد خان نے کی۔فلیگ مارچ ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور پولیس لائن کی نفری نے حصہ لیا۔

شہر قصور میں فلیگ مارچ کچہری چوک قصور سے شروع ہو کر شہر سے ہوتا ہوا کھڈیاں اور منڈی عثمانوالا میں اختتام پذیر ہوا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US