پی ٹی آئی میں ٹکٹ بیچے جانے کے بیان پر قائم ، جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، شیخ رشید

image

اڈیالہ جیل میں قائم عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے 9 مئی کے حوالے سے قائم مقدمات میں ضمانت کی درخواست پرسماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ٹیکسلا میں درج تین مقدمات میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ اور انہیں پولیس حراست میں دینے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

9 مئی واقعات، شیخ رشید کیخلاف واثق قیوم، صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے تین کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں، تین کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا جس کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہوئی وہ دوسری جانب قید ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US