انتخابات 2024 ء میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں ، فافن

image

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)نے عام انتخابات 2024 ء میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ فافن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق انتخابات 2024 ء میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں ،

خواتین امیدوار قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے نامزد 6037 امیدواروں کا 4.6 فیصد ہیں ۔ فافن نے یہ تجزیہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر کیا ہے۔ مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے ۔

کل 111 سیاسی جماعتوں میں سے30 جماعتوں نے 5 فیصد سے زائد خواتین امیدوار نامزد کیں۔ چار سیاسی جماعتوں نے 4.5 سے 5 فیصد کی شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں۔77 جماعتوں نے 4.5 فیصد تک خواتین امیدوار نامزد کیں ۔ قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94 جماعتوں کے 1872 امیدوار ، 4.91 فیصد یعنی 92 خواتین امیدوار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US