اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):بینک دولت پاکستان 8 فروری جمعرات کو ملک میں عام تعطیل کی بنا ء پر بند رہے گا۔
سٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سٹیٹ بینک 8 فروری کو بند رہے گا تاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کے مطابق ووٹرز عام انتخابات 2024ء میں اپنا حقِ رائے دہی آزادی سے اور آسانی سے استعمال کر سکیں۔