نگران حکومت لاپتہ افراد کے مسئلہ پر سنجیدہ ہے،لاپتہ افراد کے مسئلہ پرمرتب کردہ جامع سفارشات آئندہ منتخب حکومت کےحوالے کی جائیں گی،مرتضیٰ سولنگی

image

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت لاپتہ افراد کے مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے، اس حوالے سے مرتب کردہ جامع سفارشات آئندہ منتخب حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلہ پر قائم شدہ کمیشن، کمیٹی کی رائے، اعلیٰ عدالتوں کی رہنمائی، میڈیا اور سول سوسائٹی کی آراءکے پیش نظر نگران حکومت نے طویل غور و خوض کے بعد جامع سفارشات مرتب کی ہیں جنہیں آنے والی منتخب حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US