قاہرہ۔6فروری (اے پی پی):پاکستان کی غزہ کے لئے انسانی امداد کی چھٹی کھیپ العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ منگل کو قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اس نازک موڑ پر غزہ کے برادر عوام کو انتہائی ضروری انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کا ایک خصوصی طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کر جس میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیاء، طبی آلات اور ادویات شامل ہیں، آج مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا جس کے بعد پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی مجموعی انسانی امداد 330 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید ترسیل کا کام جاری ہے اور جلد ہی پہنچائی جائیں گی۔