برسلز۔6فروری (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے منگل کو بیلجیئم کی یونیورسٹی آف انٹیورپ میں قائم جدید ویکسین تحقیقی مرکز “ویکسینوپولس” کا دورہ کیا ۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹویٹ کے مطابق دورہ کے دوران پاکستانی سفیر نے پروفیسر پائری وان ڈیمی اور ان کی ٹیم سے میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور ویکسین کی تیاری کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کے لئے مفید تبادلہ خیال کیا ۔