اسرائیل کا شام کے شہر حمس پر حملہ،بچے اور خاتون سمیت 5 افراد شہید

image

دمشق۔7فروری (اے پی پی):اسرائیل کے شام کے شہر حمس پر فضائی حملے سے ایک بچے اور خاتون سمیت 5 افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے بدھ کو حمس کے علاقے حمرا میں ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک بچے اور خاتون سمیت 5افراد شہید اور 7زخمی ہو گئے۔ ادھر، شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کے شمال کی سمت سے حمص شہر اور اس کے دیہی علاقوں میں فضائی حملے میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جس سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US