پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کےلئے پولنگ میٹیریل پولیس کی کڑی نگرانی میں پولنگ سٹیشنز پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کی ہدایات پرصوبے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزالیکشن میٹیریل کی ترسیل کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔