اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلی ٹیشن خاص طور پر الیکشن 2024ءکی کوریج کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلی ٹیشن کا مقصد صحافیوں کو ایک چھت کے نیچے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اور انتخابی عمل کے دوران قابل اعتماد معلومات اور لاجسٹک سپورٹ تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔افتتاح کے موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود اور وزارت اطلاعات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔