گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کی مذمت

image

کوئٹہ۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقوں خانوزئی اورقلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صورت صوبے کی امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ عام انتخابات کے پرامن عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں گے ۔

گورنر بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US