نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پشین میں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں پشین کے علاقوں خانو زئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا ، حکومت عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US