ضلع پشین میں دھماکہ ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ضلع پشین میں دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

بدھ کو میڈیا اور مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین پی بی ۔ 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکہ کے نتیجہ میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US