الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق وڈیو کو گمراہ کن قرار دے دیا

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق چلنے والی ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بیلٹ پیپرز ماضی کی طرح اردو حروف تہجی کی ترتیب سے پرنٹ کئے گئے ہیں۔

بدھ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق چلنے والی ایک وڈیو گمراہ کن ہے۔ واضح رہے کہ ہمیشہ سے امیدواران کی تعداد کے لحاظ سےبیلٹ پیپر سنگل، ڈبل اور ٹرپل کالم اور اردو حروف تہجی کی ترتیب میں پرنٹ کیا جاتا ہے اور اس دفعہ بھی اسی ترتیب سے پرنٹ کیا گیا ہے تاہم بیلٹ پیپر کی فولڈنگ اور الیکشن کے دیگر مراحل سے متعلق معلوماتی ویڈیوز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk اور یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔

ووٹر ز کو سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پر اعتبار کرنے کی بجائے معلومات کے لئے صرف الیکشن کمیشن کی جاری کردہ آگاہی وڈیوز سے استفادہ کرنا چاہئے یا کسی شکایت کی صورت میں الیکشن کمیشن کے قائم کردہ کمپلینٹ سیل پر 000۔327۔111۔051 سے رابطہ کریں


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US