دولت مشترکہ کے مبصرین کا آر او آفس حیدر آباد کا دورہ

image

حیدرآباد۔ 07 فروری (اے پی پی):دولت مشترکہ کے مبصرین نے عام انتخابات کے انعقاد اور انتظانات کا جائزہ لینے کیلئے آر او آفس حیدر آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی آر او ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی، ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پرویز احمد کلوڑ نے کامن ویلتھ کے آبزرور جیکب گوما اور ایملی رہوڈز کو انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ ضلع حیدر آباد کے 4 تعلقہ میں 1225147 ووٹ رجسٹرڈ ہیں جن میں662713 مرد اور 652434 خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہیں ضلع حیدرآباد میں 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے ضلع حیدرآباد میں 883 پولنگ اسٹیشنز میں 3219 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گےحیدرآبادضلع میں365 حساس اور 181 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے غیر ملکی مبصرین کو بتایا کہ حیدرآباد ایک پرامن شہر ہے جہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پاک فوج اور رینجرز بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے اس موقع پر آر او پی ایس 63 اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد فراز احمد صدیقی بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US