وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ریشین فیڈریشن کونسل کے روس-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ کی ملاقات

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ریشین فیڈریشن کونسل کے روس-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ سینیٹر ولادمیر چیژوف نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر چژوف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصر کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی عمل اور سکیورٹی انتظامات کی وضاحت کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے پاکستان روس دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US