عام انتخابات کے دوران افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بند رہیں گی، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں 8 فروری کو کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لئے بند رہیں گی۔

بدھ کو اسلام آباد میں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US