آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اس دوران گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بالائی پنجاب میں سرد ہوا ئیں چلنے جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش ہوئی تاہم شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائی رہی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور (سٹی 4، ایئر پورٹ 2)، ملتان (ایئر پورٹ 3، سٹی ایک)، ڈیرہ غازی خان 3، خانیوال، رحیم یار خان 2، کروڑ، لیہ، خانپور ایک، بارکھان 4 اور ٹھٹھہ میں ایک ملی میٹر بارش اور زیارت میں01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے اعداوشمار کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 16 ، کالام منفی13 ، استور منفی 8، گوپس، سکردو منفی 7 ، بگروٹ منفی 6، مالم جبہ منفی 5، گلگت، ہنزہ اور راوالاکوٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US