ڈاکٹر گڈلک ایبیل جوناتھن کی پاکستان میں عام انتخابات سے قبل اندوہناک دہشگرد حملوں کی مذمت

image

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک ایبیل جوناتھن نے پاکستان میں عام انتخابات سے قبل اندوہناک دہشگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

بدھ کو ایک بیان میں ڈاکٹر جوناتھن نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے ان پر تشدد واقعات کے باوجود انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی اور الیکشن حکام کی تعریف کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US