نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ووٹ کاسٹ کردیا

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے حلقہ این اے 46 اسلام آباد۔I کے پولنگ اسٹیشن اسلام آباد ماڈل سکول ڈورہ میں سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات جمعرات کو صبح 8 بجے سے قبل پولنگ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور سب سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جو ہر ذمہ دار شہری نے ادا کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عوام ووٹ ضرور ڈالیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہوگا۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 46 اسلام آباد I میں مجموعی طور پر 44 امیدوار مد مقابل ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 581 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 656 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 925 ہے۔ حلقہ این اے 46 اسلام آباد I میں مجموعی طور پر 342 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 1033 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں۔\


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US