خیبر سمیت صوبے کے تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

image

پشاور۔ 08 فروری (اے پی پی):ضلع خیبر سمیت صوبے کے تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں عام انتخابات 2024 کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ صبح سے ہی ووٹرز گورنمنٹ ہائی سکول باڑہ اور گورنمنٹ بوائز سکول جمرود کے پولنگ سٹیشنوں پر آ رہے ہیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔نوجوان ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

تحصیل باڑہ کے ایک ووٹر اصغر آفریدی نے اے پی پی کو بتایا کہ میں 2024 کے عام انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہا تھا اور آج اپنا پہلا ووٹ پول کرنے کے بعد بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے مقابلے 2024 کے اس الیکشن میں نوجوان ووٹروں کا جوش و خروش بہت زیادہ ہے اور وہ ووٹ ڈالنے کے لیے دوستوں کے ساتھ گروپس میں یہاں آیا ہوں ۔

گورنمنٹ سکول جمرود پولنگ سٹیشن پر 2024 کے عام انتخابات میں اپنا پہلا ووٹ ڈالنے کے لیے والد کے ساتھ آنے والے ایک اور ووٹر اعظم شنواری اپنا پہلا ووٹ ڈالنے کے لیے خوش تھے یہاں ووٹرز بشمول بزرگ شہری، معذور افراد اور نوجوان اپنے ووٹ ڈالنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں دیگر قبائلی اضلاع جنوبی وزیرستان ، شمالی وزیرستان، کرم، اورکزئی، باجوڑ اور مہمند میں بھی ووٹنگ جاری ہےدوسری جانب امیدواروں کے حامیوں نے نوجوان ووٹرز کی رہنمائی کے لیے پولنگ سٹیشنوں کے باہر پولنگ کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US