کوئٹہ۔ 08 فروری (اے پی پی):صو بائی الیکشن کمشنر بلو چستان فرید آفریدی کے مطابق بلو چستان کے تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے ،جبکہ صو بے کے تمام علا قوں میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام علا قوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پولیس ،لیو یز اورایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔