عام انتخابات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ،ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمشنر پنجاب

image

لاہور۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہاہے کہ عام انتخابات کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے عام انتخابات کے حوالے سے اپنےپیغام میں کہا کہ صوبہ پنجاب کے 144قومی اور 297صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے،جو صبح 8تاشام 5بجے تک بلا تاخیر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 7کروڑ 42لاکھ 90ہزار924رجسٹرڈ ووٹرز کےلئے 51ہزار پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنارہی ہے ،شفاف انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ووٹرز کی شکایات کے فوری ازالے کےلئے تمام کنٹرول رومز فعال ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US