وزارت داخلہ کاملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث موبائل سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ امن کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں ۔ اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US