اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):گوگل نے پاکستان کے عام انتخابات کی موقع پر اپنے سرچ پیج پر خصوصی ڈوڈل لانچ کیا ہے۔
اس ڈوڈل میں ان انتخابات کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ باکس کی تصویر ووٹ ڈالتے ہوئے دکھائی گئی ہے ۔ یہ ڈوڈل صرف پاکستان کی جغرافیائی حدود میں دیکھا جا سکتا ہے اور اس کا عنوان “پاکستان نیشنل الیکشنز 2024” ہے۔اس ڈوڈل کو کلک کرنے پر پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے تمام خبریں ،امیجز،اور وڈیوز سامنے آ جاتی ہیں ۔