اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):جاپانی مبصر گروپ نے وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کی (پی ٹی وی) کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یہاں عام انتخابات کے موقع پر جاپانی مبصرین نے حلقہ این اے 48کے پولنگ اسٹیشن نمبر 22 اسامہ ظفر شہید سکول، ترلائی کا دورہ کیا۔اس موقع پر مبصر وفد نے پولنگ کے عملے سے انتخابات کے طریقہ کار کے حوالہ سے گفتگو کی ،پریذائیڈنگ افسر اور عملے نے وفد کو انتخابا ت کے عمل کے حوالہ سے بریف کیا۔