اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 کے پولنگ سٹیشنز پر لوگوں کا رش، خواتین ووٹرز کی قطاریں

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 کے پولنگ سٹیشنز پر لوگوں کا رش دیکھا گیا، خواتین ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی گئی ہیں۔

جمعرات کو پولنگ سٹیشن کے دورہ کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین ووٹرز نے عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے اور سکیورٹی حکام پوری طرح چوکس ہیں، ابھی تک کوئی بھی بد انتظامی کاواقعہ سامنے نہیں آیا۔ اس موقع پر اہلکار نے بتایا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹرز بڑی تعداد میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔

پہلے بار ووٹ کاسٹ کرنے والی ووٹر آمنہ شکیل نے کہا کہ عام انتخابات میں اپنا پہلا ووٹ ڈالنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فریضہ ہے اور میں اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اپنا پہلا ووٹ ڈالنے آئی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دوست بھی میرے ساتھ اپنا ووٹ ڈالنے آئی ہیں۔پولنگ سٹیشن پر موجود خواتین نے کہا کہ اس مرتبہ خواتین ووٹرز میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے ۔ایک اہلکار نے بتایا کہ امیدواروں کے حامیوں نے بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور افراد کی سہولت کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US