کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے مبصرین اور میڈیا کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ایکریڈیشن کارڈ یا اجازت نامے کے حامل تمام مبصرین اور میڈیا کو پولنگ سٹیشن کے اندر جانے کی اجازت ہے۔
جمعرات کو ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایکریڈیشن کارڈ الیکشن کمیشن کے ترجمان اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی پریزایڈنگ افسران کے اجازت نامے کے حامل آبزرورز اور میڈیاکو پولنگ سٹیشن میں داخلے سے نہ روکنے کی ہدایات ہیں ۔