عام انتخابات 2024 ،اسلام آباد میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):ملک میں 8 فروری کو منعقد ہونے والےعام انتخابات کے موقع پر پولنگ کے عمل کے دوران اسلام آباد کے مختلف حلقوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے پر امن انتخابات پر سیکیورٹی اداروں کو سراہا۔

پولیس کی جانب سے خواتین اہلکار بھی خواتین پولنگ سٹیشنز میں تعینات تھیں جو الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دکھائی دیں۔لوگوں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عام شہریوں کو سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کا پیغام بھی دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US