شیری رحمان نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کیخلاف الیکشن کمیشن لاہور میں پٹیشن جمع کرا دی

image

لاہور۔8فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے خلاف الیکشن کمیشن لاہور میں پٹیشن جمع کرا دی۔اس موقع پر شیری رحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وکلا اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورکس کی بندش پر تشویش ہے، الیکشن کے دن موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنا نا مناسب ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ الیکشن کے دن عوام نے اپنے عزیز و اقارب سے رابطے کے علاوہ پارٹی اور امیدوار کو پولنگ ایجنٹس سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے،اگر انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند ہو گی تو پولنگ ایجنٹس اپنی شکایات ہم تک کیسے پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سارا کمیونیکیشن کا نظام انٹرنیٹ پر منحصر ہے لہذا ہماری گزارش ہے کہ الیکشن کمیشن فوری انٹرنیٹ سروس اور موبائل نیٹ ورک بحال کرائے۔ امجد حسین ایڈوکیٹ اور ملائکہ رضا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US