اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):ملک میں جمعرات کو منعقد ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ہر عمر سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، وہیں بزرگ شہریوں نے بھی اپنا وووٹ کاسٹ کیا اور پاکستان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انھوں نے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے پیغام دیاکہ گھر بیٹھے ہوئے تمام افراد گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے ملک کے مستقبل کی خاطر جس کو بھی بہتر سمجھتے ہیں اسکو ووٹ دیں اور مستحکم جمہوریت کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔