پیمرا کو انتخابات کے دن سیاستدان کا براہ راست انٹرویو نشر کرنے پر کارروائی کی ہدایت کی ہے،ترجمان الیکشن کمیشن

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے جمعرات کو عام انتخابات کے موقع پر ڈان نیوز ٹیلی ویژن کی جانب سے (آج) دوپہر کو ایک سیاستدان کا براہ راست انٹرویو نشر کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو چینل کے خلاف الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 اور کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پیمرا کو بھجوائے گئے ایک مراسلے میں الیکشن کمیشن کی واضح ہدایات کے باوجود ایک سیاسی راہنما کا مذکورہ نیوز چینل پر براہ راست انٹرویو نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور ریگولیٹر کو ہدایت کی کہ اس قسم کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ چینل کے خلاف کارروائی کی جائے ،جس میں خلاف ورزی کے مرتکب چینلز کے خلاف زیر دفعہ 10 الیکشنز ایکٹ 2017 کاروائی بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US