الیکشن کمیشن کا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر مکمل طور پر فعال ہے،ترجمان

image

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کا مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں قائم ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول سنٹرز کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مرکزی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں موجود ہیں اور الیکشن کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پولنگ کا عمل پرامن طور پر جاری ہے۔مرکزی کنٹرول سینٹر اسلام آباد سے پورے ملک میں انتخابات کی مانیٹرنگ جاری ہے اور ابھی تک کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں 051-111327000 پر فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US