نگران حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کے آخری مرحلے میں ہے، جلد منتخب نمائندے حکومت کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے،نگران وفاقی وزیر داخلہ

image

راولپنڈی ۔8فروری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنے فرائض کی ادائیگی کے آخری مرحلے میں ہے، انشاء اللہ جلد عوام کے منتخب نمائندے حکومت کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے۔ وہ جمعرات کو اڈیالہ روڈ پر پولنگ سٹیشن کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ نے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور ووٹروں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نےکہا کہ ووٹ ہمارا قومی فریضہ ہے ،اسے ہر شہری کو انتہائی ذمہ داری سے ادا کرنا چاہئے۔وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US