نگران صو بائی و زیر داخلہ بلو چستان کا چیف سیکرٹری کے ہمراہ محکمہ داخلہ کنٹرول روم کا دورہ،پولنگ کے دوران امن اومان اور انتظامیہ امور کا جا ئزہ لیا

image

کوئٹہ۔ 08 فروری (اے پی پی):نگران صو بائی و زیر داخلہ بلو چستان میر زبیر احمد جمالی نے چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے ہمراہ محکمہ داخلہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پولنگ کے دوران امن اومان اور انتظامیہ امور کا جا ئزہ لیا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زائد سلیم ،کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفقات ،سیکرٹری بلدیات نو ر احمد پر کانی ، ڈی جی تعلقات عامہ نور کھیتران و دیگر اعلی حکام موجود تھے

اجلاس میں کمشنر ژوب،کمشنر لورلائی ،کمشنر سبی ،کمشنر رخشان ،کمشنر قلات ،کمشنر گوادر سے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی تمام کمشنر ز کی پولنگ کے دوران کئے گئے اقدامات پر حکام کو پر یفنگ دی۔چیف سیکرٹری نے تمام کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ کے دوران آخری وقت تک سیکورٹی کو یقینی بنایا جا ئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US