نگراں وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں ووٹ کاسٹ کیا

image

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):نگران وزیر اطلاعات ، اقلیتی امور و سماجی تحفظ سندھ محمد احمد شاہ نے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذ شتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے موبائل سروس بند کی گئی ہے تاکہ ایسے مزید واقعات کو روکا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ صورت حال قابو میں رہتی ہے تو سروس بحال ہوجائے گی، مخصوص علاقوں میں سروس بند رکھنی پڑی تو بند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ اقتدار پر امن طریقے سے منتقل ہو، کراچی میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے، لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانا بہت ضروری ہے، پاکستان کے دشمن اس دن پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں، نگراں حکومت کی کوشش ہے کہ آج کا دن امن کے ساتھ گزر جائے، صوبے بھر میں ووٹنگ کا عمل اطمینان بخش ہے، ڈی آر اوز کے مطابق کسی بھی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ بغیر کسی مداخلت کے ووٹ ڈالا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US