نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ

image
کوئٹہ۔ 08 فروری (اے پی پی):نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے جمعرات کو سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ اور پشین بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔

نگراں وزیر اعلی اور کور کمانڈر نے زیر علاج زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا بعد ازاں نگران وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر نے کوئٹہ میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ اسٹاف اور ووٹرز کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ اور کور کمانڈر نے انتخابات کے لئے اٹھائے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US